ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / عشرت جہاں کیس: سی بی آئی کورٹ نے سابق پولیس افسر ڈی جی ونجارا اور این کے امین کو کیا الزام سے بری

عشرت جہاں کیس: سی بی آئی کورٹ نے سابق پولیس افسر ڈی جی ونجارا اور این کے امین کو کیا الزام سے بری

Thu, 02 May 2019 22:52:49  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی:02 /اپریل(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) عشرت جہاں فرضی تصادم معاملے میں سی بی آئی عدالت نے سابق پولیس افسران ڈی جی ونجارا اور این کے امین کوبری کردیاہے۔سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں ریٹائر ڈپولیس افسروں ڈی جی ونجارا اور این کے امین نے اپنے خلاف کیس کی سماعت بند کرنے کی درخواست داخل کی تھی۔گجرات حکومت نے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی منظوری نہیں دی تھی۔عدالت نے16 اپریل کو اس معاملے کی سماعت مکمل کر لی تھی اور حکم سنانے کے لئے پیر کا دن طے کیا تھا۔عشرت جہاں کے مبینہ تصادم معاملے میں دونوں ریٹائرڈ افسر ملزم تھے۔انہوں نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ ریاستی حکومت نے ان کے خلاف کارروائی کرنے کی سی بی آئی کو منظوری نہیں دی ہے، جو سی آر پی سی کی دفعہ 197 کے تحت ضروری ہے۔لہٰذا ان کے خلاف کیس کی سماعت کو بند کیا جا سکتا ہے۔سی آر پی سی کی دفعہ 197 کے تحت ڈیوٹی کے دوران کی گئی کارروائی کے لئے عام خادم پر مقدمہ چلانے کے لئے حکومت کی منظوری لینا ضروری ہے۔عدالت نے پہلے اسی معاملے میں الزام سے بری کی درخواست کرنے والی ان کی عرضیوں کو مسترد کر دیا تھا۔عشرت جہاں کی ماں شمیمہ کوثر نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ سی آر پی سی کی دفعہ 197 کے تحت عام خادم پر مقدمہ چلانے کے لیے منظوری کی ضرورت ہوتی ہے لیکن یہ اس معاملے پر نافذنہیں ہوتا ہے کیونکہ یہ اغوا، قید میں رکھنے اور قتل کا معاملہ ہے، جو عام خادم کی سرکاری ڈیوٹی کے دائرے میں نہیں آتا ہے۔


Share: